گائے کی جانب سے آلات کے زبردست استعمال نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا، ویڈیو
گائے کی جانب سے آلات کے زبردست استعمال نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا، گائے کو بڑی ذہانت کے ساتھ پیٹھ کھجاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں محققین نے ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے پہلی گائے کے غیرمعمولی کیس کو تفصیل سے بیان کیا ہے، خاص طور پر گائے نے لاٹھی اور برش جسے آلات سے خود کے اوپر استعمال کرکے سب کو حیرت زدہ کیا۔
ویانا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی ٹیم نے بتایا کہ ویرونیکا، کارنتھیا کے رہائشی وِٹگر ویگلے کی پالتو سوئس گائے جو کہ بھورے رنگ کی ہے اس برسوں سے اپنے جسم پر خارش کرنے کے لیے اپنے منہ میں لاٹھیاں پکڑ کر اسے استعمال کیا ہے۔
ویگلے نے کہا کہ ویرونیکا نے تقریباً ایک دہائی قبل لکڑی کے ٹکڑے اٹھانا شروع کیے اور ایک لمبا برش استعمال کرنا شروع کیا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کی علمی حیاتیات کے ماہر ایلس اورسپرگ نے بتایا کہ ویرونیکا کا رویہ فارم کے جانوروں کی ذہانت کا مکمل جائزہ لے سکتا ہے۔
محقق ایلس اورسپرگ نے مزید کہا کہ نتائج اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ لائیو اسٹاک کی ذہانت کے بارے میں مفروضے حقیقی علمی حدود کے بجائے مشاہدے میں فرق کو کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/KVtNs7a
No comments