کیا ٹرمپ روسی صدر کو بھی اغوا کریں گے؟ جواب سامنے آگیا
واشنگٹن: امریکا میں صحافیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی خواہش پر روسی صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے؟ جیسا کہ زیلنسکی نے وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کے اغوا کے بعد تبصرہ کیا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اغوا کرنے یا پکڑنے کا کوئی حکم نہیں دیں گے، کیونکہ ان کے بقول ایسی کارروائی ضروری نہیں اور ان کا پیوٹن کے ساتھ تعلق اچھا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہوگا۔ میں نے ہمیشہ ان کے ساتھ اچھا تعلق رکھا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ روس یوکرین جنگ میں امن کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں، لیکن وہ توقع کے مطابق کامیاب نہیں ہو سکیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کا یہ جواب عالمی سطح پر امریکی خارجہ پالیسی اور روس امریکا تعلقات پر جاری بحث کے دوران آیا ہے۔
گولی پہلے ماریں گے، سوال بعد میں پوچھیں گے، ڈنمارک کی امریکا کو سخت وارننگ
خاص طور پر وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد بین الاقوامی ردِعمل میں اضافہ ہوا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/zfbh51B
No comments