متحدہ عرب امارات: حزب اللّٰہ سے تعلق پر 16 افراد دہشت گرد قرار
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حزب اللّٰہ سے تعلق پر 16 افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ سے منسلک 5 ادارے دہشت گردی کی فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی کابینہ فیصلے کے تحت مشتبہ مالی روابط والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متعلقہ افراد اور اداروں کے اثاثے 24 گھنٹوں میں منجمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منشیات یا نشہ آور ادویات کے استعمال کے لیے کسی جگہ کو فراہم کرنا، چلانا یا اس مقصد کے لیے استعمال ہونے دینا ایک سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے فیڈرل ڈیکری بائی لاء نمبر 30 آف 2021 کے آرٹیکل 53 اور 54 کے مطابق اگر کوئی شخص کسی مکان، کمرہ یا کسی بھی مقام کو منشیات کے استعمال کے لیے مختص کرے یا اس کی اجازت دے تو اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق قانون کے تحت ایسے جرم میں ملوث افراد کو کم از کم 10 سال قید اور کم از کم ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ بار بار جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا مزید سخت ہو کر عمر قید تک پہنچ سکتی ہے۔
قانون صرف اس جگہ کے منتظمین یا سہولت فراہم کرنے والوں تک محدود نہیں بلکہ وہاں موجود افراد کو بھی ذمہ دار ٹھہرا سکتا ہے۔
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
اگر کوئی شخص جانتے بوجھتے ایسی جگہ پر موجود ہو جہاں منشیات استعمال کی جا رہی ہوں تو اسے بھی 6 ماہ سے ایک سال تک قید اور 10 ہزار سے 20 ہزار درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، چاہے اس نے خود منشیات استعمال نہ کی ہوں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/PmJlgxD
No comments