صدر امارات شیخ محمد بن زاید کو ٹرمپ اور محمد بن سلمان کا ٹیلیفون
ابوظبی (13 مئی 2026): شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے الگ الگ ٹیلیفون موصول ہوئے، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور دوطرفہ شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور خطے میں جاری پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جب کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان اور شیخ محمد بن زاید کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
سعودی اور روسی شہری بغیر ویزا ایک دوسرے کے ملک آ سکیں گے!
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورت حال، علاقائی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کے اثرات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے امارات اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/EcA3PTs
No comments