باقر قالیباف نے ایرانی عوام کی کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف ’’مؤثر میزائل‘‘ قرار دے دیا
تہران (07 مئی 2026): ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی عوام کی کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف ’’مؤثر میزائل‘‘ قرار دے دیا۔
اسپیکر باقر قالیباف نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ایران جدید تاریخ کے بڑے جنگی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، دشمن ناکہ بندی کے ذریعے معاشی دباؤ بڑھا رہا ہے، لیکن ایرانی قوم مشکلات کے باوجود آزادی اور وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم خودمختاری، مذہبی اقدار اور وقار کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، عوام کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف مؤثر میزائل کے طور پر استعمال کریں، ایرانی قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی بلکہ مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔
دریں اثنا، امریکا ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ تہران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے، کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مؤقف بتائیں گے۔
’ممکن ہے اگلے ہفتے دورہِ چین سے پہلے ایران سے معاہدہ ہو جائے‘
انھوں نے کہا جنگ کی تمام ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، پوری دنیا جانتی ہے یہ جنگ امریکا نے مسلط کی، امریکا کا منصوبہ ایران کو کمزور کر کے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا تھا لیکن ایرانی قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی فوج کے اقدامات قانونی ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/al8yCEX
No comments