Breaking News

اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ

(27 جون 2026): اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے پولیٹ بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق آئی ڈی ایف کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں ملوث حماس کے رکن اور اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو جمعرات کے روز غزہ پٹی پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ نشانہ بنائے گئے حماس رکن کی شناخت ولید ہنیہ کے نام سے ہوئی، جو مزاحمتی تنظیم کے عسکری ونگ میں Nukhba فورس کا ڈپٹی کمانڈر تھا۔

آئی ڈی ایف نے مزید کہا کہ ولید ہنیہ نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں داخل ہونے والے حماس کے مزاحمت کاروں کی کمانڈ کی تھی، اور اس حیثیت سے وہ سیل کو آپریشنل ہدایات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کرنے میں ملوث تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Z5WVB3o

No comments