Breaking News

یورپ میں جان لیوا وائرس کا پھیلاؤ، مزید ہلاکتیں رپورٹ

یورپ میں ویسٹ نائل وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 2026 میں وائرس سے ہلاکتیں قریباً 150 ہو گئی ہیں۔

یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی (EFSA) اور یورپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ECDC) نے جمعرات کو بتایا کہ 2026 کے آغاز سے اب تک یورپ کے 18 ممالک میں ویسٹ نائل وائرس (WNV) سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,855 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 141 اموات بھی شامل ہیں۔

EFSA کے ’بائیولوجیکل ہیزرڈز اینڈ اینیمل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر‘ یونٹ کی سائنسی افسر، گیوسی امورے (Giusi Amore) نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ "2026 میں یورپ کے اندر ویسٹ نائل وائرس کی سطح ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے، جہاں انسانوں میں کیسز اور جانوروں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی تعداد نے گزشتہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یورپ میں مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے اس وائرس سے متاثرہ انسانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ستمبر میں جاری ہونے والی گزشتہ رپورٹ کے بعد سے اب تک 769 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین/یورپی اکنامک ایریا (EU/EEA) میں کیسز کی کل تعداد اب 1,715 ہو گئی ہے، جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران ریکارڈ کیے گئے اوسطاً 693 کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ یونان اور فرانس میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد (بالترتیب 445 اور 144 کیسز) رپورٹ ہوئی ہے، جبکہ اٹلی 748 کیسز کے ساتھ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ملک بنا ہوا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3oGhgJd

No comments