‘ نیب آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا’
جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا ہے، اس آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ڈسٹرکٹ بار جہلم کےعہدیداران کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نیب کے حالیہ آرڈیننس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ،آئین کی بالادستی میں وکلاکا روشن کردار رہا، وکلاجمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے وکلا کو نیب آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے آئین کے تحت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021جاری کیا، صدر ،چیف جسٹس کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کاقیام ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا ہے، اس آرڈیننس کےتحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کےپاس ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جونیب آرڈیننس پرتنقیدکررہےہیں ان کی اکثر ترامیم اسی آرڈیننس میں شامل ہیں، حکومت وکلابرادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، وکلا برادری کو صحت سہولتوں کیلئے ہیلتھ کارڈ فراہمی پرغورکررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے جہلم کے قریب جدید تفریحی پارک قائم کیا جائے گا جبکہ اللہ سےپنڈ دادنخان اور جہلم سڑک کو دو رویہ بنائیں گے، 126 کلو میٹر للہ سے جہلم تک دو رویہ سڑک کی تعمیر پر 16 ارب لاگت آئے گی۔
The post ‘ نیب آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lmG4Zh
No comments