نئی سفری گائیڈ لائنز جاری، پاکستانی مسافروں کے لیے بڑا ریلیف
لندن: برطانوی حکومت نے پاکستان میں لگی تین قسم کی ویکسین کو ماننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ آنے والے ایسے پاکستانی جنہیں فائزر، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا ویکسین لگی ہو ان کو سیلف آئیسولیشن سے استثنی حاصل ہوگا۔
برطانوی حکومت نے پاکستان میں لگی فائزر، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا ویکسین مان لی ہے، مذکورہ ویکسینز یافتہ مسافر برطانیہ جائیں گے تو ان پر سیلف آئیسولیشن کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نئی سفری گائیڈ لائنز کا اطلاق 11 اکتوبر سے ہوگا۔
گائیڈ لائنز کے مطابق پاکستان میں لگی چائنیز ویکسین کو نہیں مانا جائے گا، ایسے مسافروں کو برطانیہ پہنچنے پر سیلف آئسولیشن کی پابندی پر عمل کرنا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالا تھا۔
The post نئی سفری گائیڈ لائنز جاری، پاکستانی مسافروں کے لیے بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZXYB5G
No comments