اسرائیلی فورسز کے مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی، 11 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز کے مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی ہے اور قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 11 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہیں اور یہ اتنا بڑھ چکے ہیں کہ انسانیت بھی شرما گئی ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے راملہ میں جارحیت کی نئی داستان رقم ہوئی ہے اور قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے نام پر 11 فلسطینیوں کو شہید جب کہ 100 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔
رملہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران غاصب صہیونی فوج نے نہتے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ اس ظلم وستم کے دوران 11 مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 100 سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
مغربی کنارے میں تشدد کے تازہ واقعات پر امریکا نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کا قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام دو ریاستی حل کو کمزور کرتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8CRwQ1s
No comments