Breaking News

طالبان کے سپریم لیڈر کا بڑا حکم

طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ کے حکم پر سرکاری عہدوں پر تعینات طالبان رہنماؤں کے بیٹوں کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر کی ہدایات موصول ہوتے ہی حکومتی اداروں میں سرکاری عہدوں پر تعینات طالبان رہنماؤں کے بیٹوں کو نکال دیا گیا ہے۔

ملا ہبت اللہ نے حکم جاری کیا تھا کہ حاضر سروس سرکاری افسران کے بیٹوں کو حکومتی اداروں میں ملازمت دینے پر پابندی عائد کی جائے۔

سپریم لیڈر کی ہدایت پر وزارتوں، حکومتی اداروں اور انتظامی دفاتر میں ایسے افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے جو کہ خاندانی یا ذاتی تعلقات کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے۔

اعلامیہ میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ برطرف افراد کی خالی اسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ap56KPE

No comments