پولیس اہلکار نے شادی سے چند گھنٹے قبل دلہن کو گولی ماردی
بھارت میں پولیس اہلکار نے شادی سے چند گھنٹوں قبل دلہن کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں پولیس اہلکار نے خاتون کی جانب سے شادی کے لیے انکار کیے جانے پر طیش میں آکر شادی کے روز دلہن کو گولی مار دی۔
ملزم پولیس اہلکار کی شناخت امان کمار کے نام سے ہوئی، ملزم اہلکار بیوٹی پارلر میں داخل ہوا جہاں خاتون اپوروا کماری دلہن کا میک اپ کروا رہی تھی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی۔
پولیس اہکار نے جب خاتون کو دلہن بنتے دیکھا تو وہ غصے میں آگیا اسے دو گولیاں ماریں، ایک گولی اس کے بائیں کندھے پر لگی جبکہ دوسری گولی چھو کر گزر گئی۔
خاتون کو گولی مارنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہ کرسکا کیونکہ گھبراہٹ کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے پستول چھوٹ گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہیش پور گاؤں کا رہائشی ہے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ICgwGmN
No comments