Breaking News

مائیکرو سافٹ ونڈوز میک او ایس سے چھٹکارے کے لیے چین نے اوپن کائلن سسٹم بنا لیا

چین نے اپنے ملک میں تیار کردہ پہلا اوپن سورس ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم ریلیز کردیا ہے جسے اوپن کائلن کا نام دیا گیا ہے، سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین نے امریکی ٹیکنالوجی پر اپنا دارو مدار کم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

موجودہ اوپن سورس لینکس آپریٹنگ سسٹم کی بنیاد پر تشکیل دیے جانے والے اس سسٹم کے چینی ورژن کو تقریباً 4 ہزار ڈویلپرز نے مل کر بنایا ہے، اسے خلائی پروگروام کے علاوہ فنانس اور توانائی کے شعبوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سب سے بڑھ کہ یہ کہ ایک درجن سے زائد چینی کمپنیاں ایسے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کے لیے کوشاں ہیں جو مائیکروسافٹ کے ونڈوز اور ایپل کے میک او ایس کی جگہ لے سکے، ایسی ہی ایک کمپنی، یونین ٹیک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کو لمیٹڈ ایک سسٹم تیار کررہی ہے جسے ‘یونیٹی او ایس’ کا نام دیا گیا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا نے ایک صنعتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کی آپریٹنگ سسٹمز کی بڑی مارکیٹ گزشتہ سال 15.5 بلین یوآن (تقریباً 2.1 بلین امریکی ڈالر) تھی۔

حالیہ برسوں میں چین کی ٹیک انڈسٹری کا اہم ہدف رہا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے ایک او سیس (OS) تیار کیا جائے، اس حوالے سے کئی کمپنیوں اور تنظیموں نے اوپن کائلن سسٹم کو بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

اسے تیار کرنے میں سب سے قابل ذکر کردار چائنا انڈسٹریل کنٹرول سسٹم سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کا رہا ہے جو کہ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pIj0iqw

No comments