سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے خبردار کر دیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کے تحت اپنی زمہ داریوں کی پاسداری کرے۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگ جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
اقوامِ متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔
جس پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس امکان سے اتفاق کرے گی، ایسا طریقہ اختیار کی جائے جس سے فلسطینی شہریوں کو تحفظ ہو سکے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PzsNTxo
No comments