Breaking News

بھارت میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات پھر سے منڈلانے لگے

بھارت میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات پھر سے منڈلانے لگے ہیں، نئے خطرناک ویرینٹ کے حوالے سے حکام نے عوام کو خبردار کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھائی سال تک پوری دنیا میں تباہی مچانے والی کرونا کی وبا پھر سے بھارت کی جانب بڑھ رہی ہے، خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس بار کورونا وائرس کا نیا اور خطرناک ویرینٹ سامنے آیا ہے جس کا نام بی اے 2.86 ہے، اس ویرینٹ کو پرولا بھی کہا جا رہا ہے۔

مذکورہ ویرینٹ میں اس وقت کافی زیادہ میوٹیشن ہے جس کے باعث اسے ویرینٹ انڈر مانیٹرنگ کی حیثیت سے ڈیل کیا جارہا ہے، ڈبلیو ایچ او نے بھی بی اے 2.86 کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے جب کہ اس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بی اے 2.86 کے اس خاص اسٹرین کے ساتھ کچھ نئی علامتیں جڑی ہوئی ہیں، کورونا کا یہ ویریئنٹ فی الحال اسرائیل، برطانیہ، امریکا اور ڈنمارک سمیت دیگر ممالک میں پایا گیا ہے۔

بھارتیوں کے لیے اطمیانان کی بات یہ ہے کہ ابھی یہ ویریئنٹ بھارت نہیں پہنچا ہے لیکن ماہرین کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچنے کے لیے اس پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

21 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں ریاستوں سے ٹیسٹنگ بڑھانے، مکمل جینوم سیکوئنسنگ کرنے اور کورونا کے نئے گلوبل ویریئنٹ کی مانیٹرنگ کرنے کا کہا گیا تھا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MEBUZrl

No comments