Breaking News

پیرس کے ’لوور میوزیم‘ میں اربوں کے زیورات چوری کرنے والے ملزمان کون ہیں؟

پیرس کے عجائب گھر سے 8 منٹ میں 8 ارب روپے سے زیادہ کے زیورات چوری کرنے والے مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

’لوور میوزیم‘ سے گزشتہ ہفتے شاہی زیورات چوری ہوئے تھے جس نے ایک دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، دونوں ہی مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔

صرف چند منٹو میں چوروں نے عجائب گھر سے 102 ملین ڈالرز کے تاریخی زیورات چوری کے تھے جو کہ پاکستانی روپوں میں اربوں روپے سے بھی کہین زیادہ بنتے ہیں۔

کیس میں استغاثہ نے بتایا کہ جانچ کرنے والے افسران نے ہفتہ کی شام ملزمان کو پکڑا، گرفتار کیے گئے ایک مشتبہ شخص کو پیرس چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت پکڑا گیا، جب وہ ملک چھوڑنے کی تیاری کررہا تھا۔

دوسرے مشتبہ شخص کو تقریباً اسی وقت سین-سینٹ-ڈینس جو کہ پیرس کے قریب ایک علاقہ ہے وہاں سے گرفتار کیا گیا جو کہ مالی روانہ ہورہا تھا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دونوں مشتبہ افراد کی عمر تقریباً 30 سال ہے، ان کے نام پہلے سے ہی پولیس ریکارڈ میں درج بتائے جا رہے ہیں جبکہ دونوں مشتبہ افراد فرانسیسی شہری ہیں۔

ان میں سے ایک کے پاس الجیریا کی شہریت بھی موجود ہے، یہ گرفتاریاں تفصیلی فورنسک تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں، ایک مشتبہ شخص کی شناخت ڈی این اے سیمپل کے ذریعہ ہوئی ہے۔

جائے وقوع پر تقریباً 150 فورنسک نمونے (ہیلمٹ، دستانے، آلات وغیرہ) جمع کیے گئے تھے جو چوروں کو پکڑنے میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

دونوں مشتبہ افراد سے متعلق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں 96 گھنٹے تک پولیس حراست میں رکھا جائے گا، پوچھ تاچھ کے بعد آگے کی کارروائی سے متعلق کچھ فیصلہ لیا جائے گا۔

چوروں نے دن دہاڑے صرف 4 منٹ میں میوزیم کا صفایا کر دیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/sZ6f0mC

No comments