Breaking News

ہمسایہ ممالک کی زمین حملے کیلیے استعمال ہوئی تو اسے دشمن سمجھا جائے گا، پاسداران انقلاب

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے متنبہ کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ "معاندانہ” سلوک کرے گا اگر ان کا علاقہ حملوں کے لئے استعمال ہوا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا علاقہ ایران پر حملہ کرنے کے لئے استعمال ہوا تو ہمسایہ ممالک کو "دشمنی” سمجھا جائے گا۔

آئی آر جی سی نیول فورسز کے سیاسی نائب محمد اکبر زادہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "ہمسایہ ممالک ہمارے دوست ہیں لیکن اگر ان کی سرزمین ، آسمان یا پانی کا استعمال ایران کے خلاف کیا جائے گا تو ، انہیں معاندانہ سمجھا جائے گا۔”

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران کیخلاف امریکا کی جانب سے ممکنہ کارروائی کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یواےای کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، فوجی کارروائی کی حمایت یا لاجسٹک مدد بھی فراہم نہیں کی جائے گی، کشیدگی کا پُرامن حل مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فیصلہ خطے میں استحکام اور سفارتی حل کےلئے یو اے ای کی پالیسی کا حصہ ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/RLnkdQO

No comments